برسلز (سچ نیوز)یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے یورپی پارلیمنٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پلوامہ کا حملہ کرایا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس رپورٹ کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔یورپی یونین انسانی حقوق پامال کرنے والے ممالک سے تجارتی تعلقات نہ رکھے۔ یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ دیکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر روکی جائیں۔