بھارت عمران خان کی دعوت پر بھی مذاکرات کو تیار نہیں، شاہد خاقان

لاہور:  (سچ نیوز) سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قیادت کا فرق ظاہر ہو گیا، نواز شریف کے پاس مودی خود چل کر آئے لیکن عمران خان کی دعوت پر ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بھارت تناؤ کو عمران خان اور ان کی ٹیم کی کمزور حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے پاکستان میں قیادت کا فرق ظاہر ہو گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہم بھارت سے تعلقات برابری کی سطح پر چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے پاس مودی خود چل کر آئے لیکن عمران خان کی دعوت پر ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کہا کہ پورا ملک کہہ رہا ہے کہ قومی انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن اب انھیں امید ہے کہ وہ لاہور کے حلقہ این اے 124 سے کامیاب ہونگے۔

Exit mobile version