ماسکو(سچ نیوز)روس نے بھارت کو ایس چار سو طرز کے دفاعی میزائل نظام فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے بتایاکہ5 ارب ڈالر کا یہ معاہدہ رواں ہفتے کیا جائے گا۔ رواں ہفتے روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایس 400 طرز کا یہ دفاعی میزائل نظام بہت پیچیدہ اور انتہائی جدید تصور کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ترکی نے بھی روس سے یہی دفاعی میزائل نظام خریدے تھے۔