بھارت دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں پانچویں نمبر پر، خواتین سے زیادتی فیشن بن چکا

اسلام آباد: (سچ نیوز) دنیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا، ظلم و تشدد اور خواتین سے زیادتی فیشن بن چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے مودی سرکار کے کالے قوانین کے باعث گلی کوچوں اور ہر جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔

بھارت انسانیت کے چہرہ پر بدنما داغ، ظلم و تشدد عام، جنسی زیادتی فیشن بن چکی، کالے قوانین کے خلاف ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، رہائش کے لیے انتہائی خطرناک ترین ممالک میں بھارت کا پانچواں نمبر، اسپیکٹیٹر انڈیکس نے مودی کے چہرے سے نقاب کھرچ ڈالا۔

اسپیکٹیٹر انڈیکس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کےاندرونی حالات کے مختلف عوامل کا جائزہ لے کر رپورٹ بنائی گئی ہے، رہائش کے لئے خطرناک ترین ممالک میں برازیل، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، ارجینٹینا کے بعد بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ان ممالک میں جرائم، تشدد، مظالم اس قدر بڑھ گئے کہ پرامن اور پرسکون رہنا محال ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، گلی کوچوں میں آر ایس ایس کی غنڈہ گردی ہے۔ مودی سرکار کے کالے قوانین اور پالیسیوں کےباعث بھارت میں طبقاتی کشمکش عروج پر پہنچ گئی۔ شہر شہر، گلی گلی، تعلیمی اداروں سمیت ہر جگہ محروم طبقہ حقوق کی جنگ لڑرہا ہے، اقلیتوں کے لئے زندہ رہنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں بھارت جلد ٹاپ پر آ جائے گا۔

Exit mobile version