راولپنڈی: (سچ نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر واقع دیہات پر فائرنگ کی جس سے ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا۔
کنٹرول لائن پر بھارت کی ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، چڑیکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی بلا اشتعال فائرنگ، ایک بچہ شدید زخمی، پاک فوج کا بھارت کو مؤثر جواب
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 سال کا خیام نامی بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔