یروشلم (سچ نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے بات چیت کیلئے آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ روز ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر برائے تعمیرات اور ہاﺅسنگ یافت شاشا نے کہا کہ بھارت ایک ’معاشی طاقت‘ ہے جس کے ساتھ اسرائیلی مشترکہ اقداررکھتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ بھارت دنیا میں منفرد ملک ہے جہاں یہودیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ ذرائع نے بھارتی خبر ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ 9 ستمبر کو اس وقت ہوگا جب اسرائیلی الیکشن میں صرف 8دن رہ جائیں گے۔ بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نتن یاہو کی نریندر مودی سے ملاقات محض تصاویر کیلئے ہوگی تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی اہمیت کو اجاگر کرسکیں۔