نئی دلی(سچ نیوز) گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کو بھی سموگ یعنی آلودہ دھند کی شکل میں اُس مصیبت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جس کا پہلے کبھی ہم نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ ہمارے ہاں یہ ماحولیاتی مسئلہ پیدا ہونے میں ایک بڑا حصہ ہمسایہ ملک بھارت کا بھی ہے، جہاں سے یہ آلودگی ہماری جانب منتقل ہوتی ہے۔ بھارت میں اس مسئلے کی شدت کا یہ عالم ہے کہ ابھی موسم سرما کا آغاز ہوا نہیں اور دارالحکومت نئی دلی سموگ کی زد میں آ بھی چکا ہے۔ اور بھارت کے لئے شرمندگی کی بات یہ ہے کہ ایک مشہور غیر ملکی گلوکار نے بھارتی درالحکومت میں آلودگی کی افسوسناک تصویر ساری دنیا کو دکھا دی ہے۔برائن ایڈمز بھارت میں میوزک کنسرٹ کے لئے آئے تھے اور اُن کا تازہ ترین کنسرٹ نئی دلی میں تھا۔ اس کنسرٹ کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شئیر کی جس نے بھارت کو دنیا بھر میں شرمندہ کر دیا ہے۔ یہ تصویر اُس وقت بنائی گئی جب وہ سٹیج پر گلوکاری کر رہے تھے اور اُن کے پیچھے لگی طاقتور روشنیوں کی وجہ سے اُن کا سایہ آسمان پر چھائی سموگ کے اوپر بن رہا تھا۔ برائن خود بھی حیران تھے کہ آلودہ دھند اتنی گہری تھی کہ اس کے اوپر اُن کا سایہ بن رہا تھا، اور یہ ایک بہت بڑے بھوت جیسا ہیولا نظر آ رہا تھا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ’’ اس تصویر میں اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو گردو غبار اور دھند کے اوپر میرا سایہ نظر آسکتا ہے۔ میں نے پہلے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا ۔‘‘برائن کا مزید کہنا تھا کہ وہ سال 2018 کے موسم سرما کو کبھی نہیں بھولیں گے، جس کی وجہ نئی دلی کی آلودگی ہے
بھارت اتنا گندا ہے کہ ۔۔۔ مشہور گلوکار برائن ایڈمز نے بھارت کا راز فاش کر دیا آپ بھی جانئے
بھارت اتنا گندا ہے کہ ۔۔۔ مشہور گلوکار برائن ایڈمز نے بھارت کا راز فاش کر دیا آپ بھی جانئے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024