پٹنہ(سچ نیوز )ملک میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ اب بہار میں ضلع سیتامڑھی کے رمنگرا گاو?ں میں ایک شخص کو رقم چھیننے کے الزام میں مشتعل ہجوم نے زدوکوب کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کیب ڈرائیور نے الزام لگایا کہ اس لڑکے نے رقم چھین لی۔ اس کے بعد وہاں لوگ جمع ہوگئے اور لڑکے کو پکڑ کر پیٹنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بھیڑ اس پر حملہ آور ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔پولیس کے نائب سربراہ ویر دھیریندر نے بتایا کہ تقریباً200افراد پر مشتمل ہجوم نے لاتوں ، گھونسوں اورلاٹھی ، ڈنڈوں سے پیٹ کر شدید زخمی کردیا تھا۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ وین کے ڈرائیور سے رقم چھین کرنوجوان نے مو ٹر سائیکل سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وین ڈرائیور نے لٹیرا لٹیرا چلانا شروع کردیا ۔ اس کی آواز سن کروہاں موجود لوگوں نے لڑکے کو پکڑ کر پیٹنا شروع کردیا۔مرنیوالے نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا کہ اس مارنے کی اصل وجہ رقم چھیننے کی نہیں بلکہ گاڑی کو اوور ٹیک کرنا تھا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیا۔