بھارت ،دہلی نہ چھوڑنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار

بھارت ،دہلی نہ چھوڑنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار

نئی دہلی(سچ نیوز ) دہلی پولیس نے 23سالہ شخص کواہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پہلے بیوی کا گلا دوپٹے سے دبایا اوردھاردار آلے سے قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نجف گڑھ تھانے کے رنجی انکلیو علاقے میں پیش آیا، زوجین اعظم گڑھ کے رہنے والے تھے اور 2013 میں پسند کی شادی کی تھی۔ قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ شوہر آفتاب احمد واردات کی رات موقع پر موجود تھا۔ آفتاب کا موبائل ٹریس کرنے سے لوکیشن سہارنپور اور لکھنو کی موصول ہورہی تھی جس کی بنیادپر پولیس ٹیم لکھنوسے 15کلو میٹر دور اس کے رشتے دار کے گھر سے گرفتار کرکے دہلی لے آئی۔رپورٹ کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران آفتاب نے بتایا کہ وہ بیوی کو اعظم گڑھ میں رکھنا چاہتا تھا ،ان کا 4سالہ بیٹا اعظم گڑھ میں رہتا ہے لیکن اہلیہ وہاں رہنے کیلئے تیار نہ تھی ۔اسے بیوی کے چال چلن پر شبہ تھا جس پر اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا۔آخر کار طیش میں آکربیوی کا گلا دوپٹے سے دبایا اور کچن میں رکھے ہوئے دھار دار آلے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگیا۔

Exit mobile version