لاہور(سچ نیوز) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتی چترویدی اسلام آباد سے اپنا ضروری سامان سمیٹ کر واپس بھارت لوٹ گئی ہیں۔پاکستان کی طرف سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان بدر کیے جانے کے بعد ان کی اہلیہ 21 اگست کو پاکستان آئی تھیں۔ بھارتی چترویدی نے ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزارا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں اپنی رہائش گاہ سے ضروری سامان پیک کروا کر واپس بھیج دیا اور آج خود بھی واپس لوٹ گئی ہیں، بھارتی چترویدی نے واپسی سے قبل اسلام آباد میں سفارتی عملے کی فیملیز سے بھی ملاقات کی جبکہ اپنی پاکستانی دوستوں کوبھی الوداع کہا، بھارتی سفارتخانے کی گاڑی انہیں واہگہ بارڈر چھوڑنے آئی تھی۔بھارتی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجے بساریہ کو شاید اب واپس پاکستان نہ بھیجا جائے اور انہیں جلدہی کسی دوسرے ملک میں ہائی کمشنر تعینات کیاجاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں واہگہ بارڈرکے راستے افغان انڈیا تجارت جاری ہے، پاکستان سے روزانہ دو، تین ٹرک خشک میوہ جات لیکربھارت جاتے ہیں۔
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتی چترویدی کی چند روز قبل پاکستان آمد لیکن اب وہ کہاں ہیں؟ پتہ چل گیا
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتی چترویدی کی چند روز قبل پاکستان آمد لیکن اب وہ کہاں ہیں؟ پتہ چل گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024