ممبئی(سچ نیوز )بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے پاکستانی میزبان و اداکارہ فہد مصطفی کے پروگرام میں آنے والی ایک شرمیلی لڑکی کی نقل اتار کر ٹک ٹاک پر تہلکہ مچا دیا ۔
کچھ عرصہ قبل فہد مصطفی کے پروگرام میں آنے والی انتہائی شرمیلی لڑکی ظفرا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ،ویڈیو میں فہد مصطفی ظفرا سے گانا گانے کو کہتے ہیں لیکن وہ صرف دو الفاظ ”پہلا نشہ “گاتی ہیں اور پھر شرما کر بھاگ جاتی ہیں ۔اب نیہا ککڑ نے انتہائی دلچسپ انداز میں اس شرمیلی لڑکی کی نقل اتاری ہے ۔نیہا ککڑ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے”شرما گئی“۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 28 لاکھ سے زائد بار دیکھااورہزاروں بار لائیک کیا جاچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔