نئی دہلی(سچ نیوز) کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ سودے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضلع دفتر پر منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ 516 کروڑ روپئے کے رافیل جنگی طیاروں کوموجودہ حکومت نے 1600 کروڑ روپئے کی شرح سے خریدا کر گھپلہ کیاہے۔نوٹ بندی کو ملک کے ساتھ ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران بی جے پی اور ان کے سرمایہ داروں نے اپنے کالے دھن پچھلے دروازے سے سفید کر لئے۔انہوں نے مرکزی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ روپئے کی قیمت آزادی کے بعد سب سے نچلے پائیدان پر ہے جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے۔ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ملک میں فرقہ واریت کا زہر گھول رہی ہے جس کیخلاف کانگریسی کارکنوں کو لڑنا ہوگا۔آزاد نے کہا کہ راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی لہر چل رہی ہے جبکہ ملک کی عوام مرکزی حکومت کو تبدیل کرنے کیلئے تیارہوچکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مہم میں پوری قوت کے ساتھ لگ جائیں۔
بھارتی کانگریس نے فرانسیسی رافیل طیارہ سودا صدی کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قراردے دیا
بھارتی کانگریس نے فرانسیسی رافیل طیارہ سودا صدی کا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ قراردے دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024