ممبئی(سچ نیوز) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی شادی کو صرف ان کے قریبی دوست اور عزیز اقارب ہی نہیں بلکہ پوری دنیا یوٹیوب پر لائیو دیکھ سکے گی۔بالی ووڈ میں ویرات انوشکا کی شادی ہو یا دپیکا اور رنویر کی، دونوں جوڑوں نے اپنی شادی کو راز میں رکھنے کے لیے نہ صرف ملک سے باہر شادی کی بلکہ میڈیا کو بھی دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی اور شادی میں صرف مخصوص دوستوں کو اور رشتہ داروں کو مدعو کیا۔ لیکن اب اپنے مذاق اور چٹکلوں سے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے کپل شرما کی شادی اب دنیا بھر میں لائیو دکھائی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر کپل شرما کے آفیشل چینل کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنہیں کپل شرما کی شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا وہ اب پریشان نہ ہوں کیوں کہ اب کپل کی شادی اور اس سے قبل ہونے والی تقریب کو بھی گھر بیٹھے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔جاری کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کپل کی شادی کو لائیو دیکھنے کے لیے یوٹیوب پر ’کپل شرما کے نائن‘ سرچ کرنے کے بعد چینل کو سبسکرائب کرنا ہوگا جب کہ کپل کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کا نام بھی دعوت نامے پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ کپل شرما نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا دعوت نامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گینی کے ساتھ 12 دسمبر کو جالندھر میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور دونوں کے استقبالیے کی تقریب 14 دسمبر کوہوگی۔
بھارتی کامیڈین کپل شرما کا اپنی شادی بھی لائیو دکھانے کا فیصلہ لیکن اس کیلئے کس چینل کا انتخاب کیا گیا؟ پتہ چل گیا
بھارتی کامیڈین کپل شرما کا اپنی شادی بھی لائیو دکھانے کا فیصلہ لیکن اس کیلئے کس چینل کا انتخاب کیا گیا؟ پتہ چل گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023