بھارتی وزیر گارڈ سے پاجامے پر لگی کیچڑ صاف کرانے پر مشکل میں پھنس گئے

بھارتی وزیر گارڈ سے پاجامے پر لگی کیچڑ صاف کرانے پر مشکل میں پھنس گئے

بنگلور( سچ نیوز )بھارتی وزیر نے شاہانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے پاجامے پر لگی کیچڑ اپنے گارڈ سے صاف کرائی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ذاتی محافظ سے اپنا پاجاما صاف کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ شخصیت بنگلور کے وزیر ترقیات جی پرامیشورا ہیں جو بارش کے بعد علاقے کا جائزہ لینے کے لیے ایک دورے پر تھے تو اس دوران ان کے سفید پاجامے پر کیچڑ لگ گئی۔اس دوران مقامی شخص نے وزیر کا پاجاما صاف کرنے کی کوشش کی مگر، انہوں نے اسے منع کردیا اور اپنے محافظ کو پاجاما صاف کرنے کا حکم دیا جس پر وزیر کے محافظ نے پیروں میں جھک کر پاجاما صاف کیا۔اس موقع پر واقعے کی ویڈیو بنالی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان سے محافظ سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسے وی آئی پی کلچر قرار دیا ہے اور وزیر کو اپنے سٹاف کی عزت کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

Exit mobile version