نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان 65 اور 71 کی غلطی نہ دہرائے۔ جیو نیوز کے مطابق پٹنا میں خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اس کے ٹکڑے ہوسکتے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی کہ پاکستان 1965 اور 1967 کی کی غلطی نہ دہرائے۔مقبوضہ کشمیر میں آٓرٹیکل 370 کی منسوخ پر بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آرٹیکل 370 ایک ناسور کی طرح تھا جس نے جموں و کشمیر کو خونریز کیا، ان کی جماعت نے کشمیر سے متعلق اپنا وعدہ پورا کیا۔راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ کشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے آرٹیکل 370 کی منسوخ کی حمایت کی، کشمیر کو پانچ سال میں تبدیل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی وجہ سے ریاست میں دہشتگردی کو بڑھاوا ملا اور اس کے ذریعے ریاست میں دہشتگردی کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس نے جوراستہ اختیار کیا ہے اس وہ خود ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی ایک اور گیدڑبھبھکی
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی ایک اور گیدڑبھبھکی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024