اسلام آباد(سچ نیوز ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گیدڑ بھبکیوں پرپاکستان بھی میدان میں آگیا۔دفتر خارجہ کاکہنا ہے ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن بھارت کی جانب سے آنے والے بیانات انتخابات سے قبل سیاسی حربہ ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور پاکستان نے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ہی مودی حکومت کو خط لکھا،ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے۔واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان صرف ایک لڑائی سے نہیں درست ہوسکتا بلکہ اس کے سدھار کے لیے بہت وقت چاہیے۔مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان پر دباوبرقرار رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور کررہی ہے اور وہ سرجیکل سٹرائیک یا کوئی اور بڑے پیمانے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔