لکھنو(سچ نیوز )بھارتی شہر لکھنوں میں پولیس نے ایک موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیور کو امریکی لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسگی کرنے پر گرفتار کرلیا ہے ۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے موٹرسائیکل پر نا مناسب انداز میں ہاتھ لگا یا ۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق 27سالہ امریکی لڑکی نے سکن درگاہ کے علاقے سے اپنے آفس جانے کے لیے موٹر سائیکل ٹیکسی سروس حاصل کی ،وجے کمار نامی ڈرائیور نے امریکی لڑکی کو راستے میں نا مناسب انداز میں ہاتھ لگا یا اور غیر اخلاقی باتیں کیں ۔لڑکی نے اپنے دوستوں کو اس واقعے کے بارے میں بتا یا اور پھر اس معاملے کو پولیس میں رپورٹ کردیا ۔ملزم لکھنو میں کچھ مہینوں سے رہائش پذیر ہے اور وہ امریکی لڑکی کو موٹر سائیکل سروس بھی دیتا ہے ۔لڑکی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر وانے کے بعد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ۔