احمد آباد( سچ نیوز ) بھارت میں اڑان بھرنے کے لیے تیار مسافر بردار طیارے کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئرلائن ’گو ایئر‘ کی احمد آباد سے بنگلور جانے والی پرواز کے دائیں انجن میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا۔ آتشزدگی سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارے کو رن وے سے ہٹا کر ایئرپورٹ پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔ریسکیو عملے نے انجن میں لگی آگ پر قابو پالیا اور ٹیکنیکل عملے نے انجن کی خرابی کو دور کرکے طیارے کو پرواز بھرنے کی اجازت دیدی۔ اس دوران تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ طیارے میں آگ باہر سے کسی چیز کے ٹکرانے سے لگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی بھارتی مسافر بردار طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ بھی کرنا پڑی تھی۔ اس طیارے میں 180 افراد موجود تھے جو محفوظ رہے۔
بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر۔۔پریشان کن خبر آ گئی
بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر۔۔پریشان کن خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024