جدہ (سچ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت میں انتخابات کے بعد مسئلہ کشمیر کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی ہے ، بھارت میں قیادت کیلئے منموہن سنگھ جیسے جذبے کی بھارتی قیادت کو اشد ضرورت ہے۔جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کامفاد امن سے جڑا ہواہے، افغانستان اور پاکستان کیلئے خطے میں اور اندرونی امن استحکام بہت لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میںانتخابات کے بعد مسئلہ کشمیر کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی ہے ، پاکستان باربار کہتاہے کہ بھارت مذاکرات کے لئے سامنے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں قیادت کیلئے منموہن سنگھ جیسے جذبے کی بھارتی قیادت کو اشد ضرورت ہے ، توقع ہے کہ بھارت کی نئی حکومت نئے رویے اپنائے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی ہورہا ہے ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی جاری صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن و استحکام کیلئے کوئی کردار ادا کرسکتا ہے تو یہ پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا ۔