نئی دلی( سچ نیوز )بھارتی فوج سرحد پر جب بھی کرتی ہے کوئی شیطانی حرکت ہی کرتی ہے۔ اب کی بار اس نے سرحد کے عین اوپر ایک تین منزلہ ٹاور کی تعمیر شروع کر دی ہے، یہ کہہ کر کہ سرحد پر سیاحوں کے لئے ’سیلفی ٹاور‘ بنایا جا رہا ہے۔ اب اس حرکت کے پیچھے کیا حقیقت ہے، یہ تو بعد میں ہی پتا چلے گا۔
ٹائمزآف انڈیا کے مطابق سوئی گام تعلقہ کے علاقے نتابت سے 25 کلومیٹر کی دوری پر عین سرحد کے اوپر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس تین منزلہ ’سیلفی ٹاور‘ تعمیر کر رہی ہے، یعنی یہ سیلفی ٹاور سرحد سے صرف 150میٹر کی دوری پر واقع ہوگا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ واہگہ پر پرجوش پریڈ اور جذبات سے بھرپور نغموں کا اہتمام ہوتا ہے لیکن ’سیلفی ٹاور‘ ایک پرسکون جگہ ہو گی جہاں سیاح سرحد کے کنارے کھڑے ہو کر سیلفی بنا سکیں گے۔ سرحد سے ساڑھے تین کلو میٹر کی دوری پر پاکستان کے نگر پارکر دسٹرکٹ کا گاﺅں بلوترا واقع ہے جو سیلفی بنانے والوں کی تصاویر میں باآسانی آسکتا ہے۔