نئی دہلی(سچ نیوز)کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعید سی ٹی ڈی کی جانب سے درج کئے جانے والے مختلف مقدمات میں جیل میں اسیر ہیں تاہم جیل میں قید حافظ محمد سعید کا ’’خوف‘‘ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں اور میڈیا کے دل و دماغ پر مسلط ہو چکا ہے اور مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد بھارتی خفیہ اداروں کی نیندیں اڑ چکی ہیں،یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر حافظ سعید کا نام لے کر دہشت گردی کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ حافظ محمد سعید پاکستانی جیل میں قید ہیں تاہم جیل میں بند ہونے کے باوجود حافظ سعید جموں و کشمیر اور بھارت کی چھوٹی چھوٹی دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں سے ہاتھ ملا کر ہندوستان کے خلاف ایک بہت بڑی دہشت گردی کی سازش تیار کر رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حافظ سعید اور ان کی جماعت پر دکھاوے کے لئے پابندی عائد کر دی ہے تاہم اصل سچائی اور حقیقت کچھ اور ہے ۔بھارت کے خفیہ اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ حافظ سعید بھارت کے خلاف دہشت گردی کی بہت بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے چھوٹی بڑی دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے ساتھ مل کر منصوبہ تشکیل دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی سن گن لگنے کے بعد بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیوں اور فوج نے 15 اگست کے یوم جمہوریہ کو محفوظ بنانے کے لئے سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں بھی سرچ آپریشن میں تیزی لے آئی ہے ۔
بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں سمیت میڈیا پر بھی حافظ سعید کا خوف مسلط ہو گیا،بھارتی خوف پر مبنی ایسی رپورٹ نشر کردی کہ پاکستانیوں کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں سمیت میڈیا پر بھی حافظ سعید کا خوف مسلط ہو گیا،بھارتی خوف پر مبنی ایسی رپورٹ نشر کردی کہ پاکستانیوں کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024