پونچھ(سچ نیوز)بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹرنے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے، تاہم نادرن کمانڈ کے چیف لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ سمیت تمام افراد محفوظ ہیں۔
بھارتی صحافی ادیتا راج کول کے مطابق بھارتی فوج کے خود ساختہ ہیلی کاپٹر اے ایل ایچ دھروونے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میںہنگامی لینڈنگ کی ہے،ہیلی کاپٹر میں نادرن کمانڈ کے چیف لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ سمیت7 افراد سوار تھے،ہنگامی لینڈنگ میں تمام سوار محفوظ ہیں .
جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے فوجی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے، تاہم تما م سوار بالکل محفوظ ہیں،فوج کی جانب سے امدادی کارروائی جاری ہے ۔فوجی ذرائع نے میڈیا پرہیلی کا پٹر کی کریش لینڈنگ کی خبروں کی تردید کی ہے۔