گاندربل (سچ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں گاندر بل کے علاقے مرگنڈکنگن میں قائم سی آر پی ایف 118 بٹالین کیمپ پر کتوں کے ایک جھنڈ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کردیا گیا۔