سری نگر(سچ نیوز)مقبوضہ وادی کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کر دیا ، بھارتی فوجی کے ہاتھوں اپنے ساتھی فوجی کے قتل کا واقعہ ڈوڈا ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک بھارتی فوجی نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنے ہی پیٹی بند بھائی کو شدیدزخمی کردیا، مقبوضہ وادی کشمیر میں چالیس سالہ حوالدار راجیش ڈھکوا کو اسکے ساتھی نے سرکاری اسلحہ سے زخمی کیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا مگر بھارتی حوالدار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔کشمیری میڈیاکا کہنا تھا کہبھارتی حکومت نے فوجیوں میں خودکشی اور اپنے ساتھیوں کو قتل کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نفسیات کے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ نفسیاتی بیماریوں کے شکار فوجیوں کی ذہنی حالت کی بہتری اور بحالی کے لیے مختلف ورکشاپس اور یوگا کلاسز میں لازمی شرکت کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج اور پولیس اہلکاروں کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جن کے تحت وہ نہتے کشمیریوں کا قتلِ عام تک کرسکتے ہیں جس پر انہیں سزا ملنے کے بجائے تعریفی اسناد سے نوازا جاتا ہے۔
بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی کو موت کےگھاٹ اتار دیا
بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھی کو موت کےگھاٹ اتار دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024