نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی مرکزی تحقیقیاتی ادارے ”سی بی آئی“ نے فوج کو راشن سپلائی کرنیوالے ٹھیکیدار سے 18 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے الزام میں کرنل سمیت 5 فوجیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔آسام اور اروناچل پردیش کے یانگ فو بھارتی فوج کو راشن کا سامان سپلائی کرتا تھا۔ کرنل رمن دادا نے لیفٹیننٹ کرنل مہندرکمار، صوبیدار دیویندر کمار ، حوالدار اجے سنگھ، صوبیدار ساہورن ساہو کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار یانگ فو سے 18 لاکھ روپے رشوت لی۔ اس کے بدلے وطن کی رکھوالی کرنے والے فوجیوں کو گھٹیا خوراک دی گئی۔فوج کی تحریری شکایت پر سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا جس میں ٹھیکیدار بھی شامل ہے