اسلام آباد(سچ نیوز)بھارتی میڈیا کے بلند و بانگ دعوﺅں پر بھارتی وزارت دفاع لائن آف کنٹرول بھارتی کارروائی سے لاعلمی نکلی ،بھارتی وزارت دفاع کا کہناہے کہ اسے ایل او سی پر کارروائی کا کوئی علم نہیں ۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بلندوبانگ دعوئے کئے جا رہے ہیں تاہم بھارتی وزارت دفاع نے لائن آف کنٹرول بھارتی کارروائی سے لاعملی کا اظہار کردیا،ان کا کہناتھا کہ انہیں ایل او سی پر کارروائی کا کوئی علم نہیں ۔