نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی شہر امرتسر میں ہینڈ گرینڈ دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا روحانی درسگاہ میں کیا گیا جہاں ایک تقریب جاری تھی کہ موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کے بعد ہینڈگرینڈ پھینک دیا جو دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،ہلاک اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔