نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت کے سابق وزیر داخلہ اور بی جے پی کے رہنما 72 سالہ چنمیا نند پر بلیک میلنگ اور ریپ کے الزامات لگانے والی لڑکی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔چنمیا نند کیخلاف لگائے گئے الزامات کے تحت اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور کی جوڈیشل کورٹ میں سماعت ہونا تھی اور الزام لگانے والی لڑکی اسی سماعت کیلئے گزشتہ روز عدالت آ رہی تھی کہ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے لڑکی کو 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ سابق وزیر کو بلیک میل کر رہی تھی۔