نئی دہلی (سچ نیوز )بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہاہے کہ کوئی گائے کسی کی ماتا نہیں ہوسکتی، بھارت میں آج بھی نچلی ذات کے افراد سے تعصب برتا جارہا ہے اور پڑھے لکھے لوگ بھی اِس برائی میں مبتلا ہیں۔ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ذرا سوچیے کہ کوئی جانور کسی انسان کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے، کیا آپ کے پاس دماغ ہے، یا گوبر بھرا ہوا ہے؟’انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں لوگ بیف (گائے کا گوشت) کھاتے ہیں، میں نے خود بھی کیرالہ میں بیف کھایا ہے۔رواں برس جنوری میں بھی انہوں نے مودی سرکار کے خلاف بات کرتے ہوئے لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے لیے فسادات کرائے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انسان گائے کے غلام بن چکے ہیں۔