ممبئی (سچ نیوز )بھارتی سول سروس کے افسر شاہ فیصل نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتے ہوئے مظالم اور کشمیریوں کے گر د تنگ کیے جانے کے والے گھیرے کے باعث استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سول سرونٹ شاہ فیصل ، جنہوں نے سول سروسز کے امتحانات میں ٹاپ کیا ، نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور انہوں نے مستعفیٰ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ” ہندو توا“ فورسز کے ہاتھوں 200 ملین مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہاہے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہاہے ، جموں کشمیر ریاست کی خصوصی شناخت رکھنے والوں پر حملے کیے جاتے ہیں ۔ملک میں ’قوم پرستی‘ کے نام پر عدم برداشت اور نفرت کا کلچر بڑھتا جا رہاہے ۔میں اپنے اہل خانہ ،دوستوں اور نیک خواہشات رکھنے والے افراد کا مجھے اس خوبصورت میں سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہوں نے کہ میں عہدہ چھوڑنے کے بعدبھی ایک فریضہ انجام دیتارہوں کہ گی جو نوجوان سول سرونٹس بننا چاہتے ہیں میں انہیں اپنے خواب پورے کرنے کیلئے مدد فراہم کروں گا ۔میں جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جارہاہون اور اپنے مستقبل کے بارے میں اعلان کروں گا ۔