سرینگر(سچ نیوز) بھارت کی چیرہ دستیاں جاری،محبوبہ مفتی اور انجینئر رشید کو این آئی اے کے نوٹس ،نئی دلی طلبی۔انٹی کرپشن بیورو نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جموں وکشمیر بنک میں بھرتی کئے گئے ملازمین میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مرکزی سرکار مین اسٹریم سیاسی لیڈران کو ڈرانا اور دھمکانا چاہتی ہے جو کوئی حیرانگی کی بات نہیں۔ ایک ادنی سی ذات ہوں لیکن ایک قوم کے اجتماعی مفاد نے ہمیں آج ایک دوسرے کیساتھ متحد کیا لہذا سرکار کے یہ اقدامات ہمیں پیچھے نہیں ہٹاسکتی۔دریں اثناءبھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)نے عوامی اتحاد پارٹی سربراہ انجینئر رشید کے نام سمن جاری کرتے ہوئے انہیں نئی دہلی طلب کرلیا ہے۔