نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی ریلوے کی جانب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریکروٹمنٹ کا اعلان کردیاگیا ہے ،63000معمولی گریڈ کی آسامیوں پر پلائی کرنیوالے لاکھوں امیدواروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریلویز کی جانب سے ہیلپرز ، قلیوں ، کلینرز ، گیٹ مین، ٹریک مینٹینرز اور اسسٹنٹ سوئچ مین کی 63ہزار آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں پر بھارت بھرسے ایک کروڑ نوے لاکھ امیدواروں نے اپلائی کیا ہے جن بہت بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی ہے ۔بھارت دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے لیکن اس کے باوجود ملازمتوں کے اس قدر مواقع نہیں ہیں کہ اس گنجان آباد ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرسکیں جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کوبھی معمولی نوکریاں حاصل کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔