کاکی ناڈا(سچ نیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے مشرقی ضلع میں سیاحوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی،12 لاشیں نکال لی گئیں،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ،کشتی میں عملے کے ارکان سمیت 72 مسافر سواتھے۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے دیوی دیپ پٹنم ڈویژن میں سیاحوں کو لے جانے والی کشتی گووا ندی میں ڈوب گئی ،کشتی حادثے میں 36 مسافروں کے ڈوبنے کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں جن میں سے اب تک 12 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،حکام کے مطابق کشتی کے مالک کو لالچ لے ڈوبی کیونکہ موسم کی خرابی اور سیلابی صورتحال کے باوجود مسافروں کی بڑی تعداد دیکھ کر کشتی کے مالک نے سیاحوں کو کشتی میں سوار کر کے رخت سفر باندھ لیا تھا حالانکہ سیلاب اور خراب موسم کی وجہ ستے اس علاقے میںکچھ دنوں سے کشتی چلانے کا کام نہیں ہورہا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق اب تک 12 سیاحوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ امدادی ادارے اور ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والے لاپتا سیاحوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہمقامی ماہی گیر اور خوطہ خور بھی اس تلاشی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ،دو ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو ٹیموں کی امداد کے لئے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔