نیویارک( سچ نیوز ) امریکی معاون سیکرٹری ایلس ویلزنے کہا ہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ،موبائل نیٹ ورک سمیت تمام سروسز مکمل بحال کرے۔غیر ملکی خبررساں ادارے بلوم برگ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرامریکانے تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکاکی جنوبی،وسطی ایشیاکیلئے معاون سیکرٹری ایلس ویلزنے کہا ہے کہ بھارتی حکام مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ،موبائل نیٹ ورک سمیت تمام سروسز مکمل بحال کرے۔ انہوںنے بھارتی حکام کےلئے یہ بیان خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں دیا ہے۔