بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا میں زراعت سے متعلق 2 بلوں کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ نریندرمودی ‘‘کسان دشمن وزیر اعظم ’’ ہیں
نئی دہلی ( سچ نیوز) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو راہول نے کہاکہ دونوں بل کسانوں کیلئے ‘‘ ڈیتھ وارنٹ’’ کے مترادف ہیں، ان کے ذریعے مودی نے کسانوں کو بڑے سرمایہ داروں کا غلام بنادیا ہے ،ہمارے کسان دن رات محنت کرکے سونا اگاتے ہیں لیکن مودی انہیں بھوکا ماردینا چاہتے ہیں۔ راہول گاندھی