لندن (سچ نیوز )نیوزی لینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے تاہم جہاں بھارتی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو فلاپ ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے وہیں بھارتی اداکار عامر خان ویرات کوہلی اور ٹیم کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ویرات یہ بدقسمتی تھی ، آج ہمارا دن نہیں تھا ، میرے لیے تو بھارت نے اسی وقت ورلڈ کپ جیت لیا تھا جب ہماری ٹیم ٹاپ 1 پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچی تھی ، لڑکوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیل پیش کیا ، میری خواہش تھی کہ کاش بارش نہ ہوتی تو نتیجہ کچھ اور ہوتا ، خیر بہت اچھے ، مجھے اپنی ٹیم پر فخرہے ۔“ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم ہی 221 رنز پر آل آوٹ ہو گئی اور انڈیا کو 18رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے ٹاپ آرڈر کے مکمل طور پر فلاپ ہونے پر دھونی اور جدیجہ نے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی اور میچ میں واپس آئے لیکن دھونی ٹیم کو کامیاب نہیں کروا سکے ۔
بھارتی اداکار عامر خان نے نیوزی لینڈ سے شکست پر ویرات کوہلی کیلئے نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیا
بھارتی اداکار عامر خان نے نیوزی لینڈ سے شکست پر ویرات کوہلی کیلئے نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023