بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے سب سے چھپ کر شادی کرلی

بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے سب سے چھپ کر شادی کرلی

ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بترا نے 90ءکی دہائی میں فلم نگری میں قدم رکھا اور کروڑوں دلوں پر راج کیا۔ انہوں نے وراثت، نائیک اور حسینہ مان جائے گی جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا اور اب بالآخر حسینہ مان ہی گئی ہے، کہ پوجا بترا نے انتہائی خاموشی کے ساتھ نواب شاہ کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکار نواب شاہ اور پوجا بترا نے سادگی کے ساتھ ایک روایتی تقریب میں شادی کی ہے اور جلد وہ اپنی شادی کو رجسٹرڈ کروائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پوجا بترا نے کامیاب فلمی کیریئر چھوڑ کر 2002ءمیں ایک آرتھوپیڈک سرجن کے ساتھ شادی کر لی تھی جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم تھا۔ 2002ءسے 2010ءتک پوجا بترا نے امریکہ میں نارمل شادی شدہ زندگی گزاری مگر بدقسمتی سے ان کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر منتج ہوئی، جس کے بعد پوجا واپس بھارت چلی آئیں اور 2011ءمیں فلم نگری میں دوسری اننگ شروع کر دی۔ اسی دوران ان کی ملاقات نواب شاہ سے ہوئی جو محبت میں بدلی اور اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

Exit mobile version