کوچی(سچ نیوز ) بھارتی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ اسوتھی باہو کو منشیات برآمد ہونے پر قطر میں گر فتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اسوتھی باہو اپنے ڈرائیور کے ساتھ سفر کررہی تھیں، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ان کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور جب تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی۔تھرکاکاارا پولیس اسٹیشن نے اسوتھی باہو کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، پولیس کے مطابق اداکارہ سے منشیات برآمد کرکے کیس فائل کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ اکثر اوقات نائٹ پارٹیز میں جاتی رہتی ہیں جہاں وہ منشیات کی گولیوں کا استعمال کرتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں منشیات کا استعمال عام ہے اور پولیس آئے دن نائٹ پارٹیوں میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔