نئی دہلی(سچ نیوز)بھارتی وزارت آبادکاری اور شہری ترقیات نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم رہائشی سکیم کے تحت60لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت آبادکاری اور شہری ترقیات نے وزیر اعظم رہائش سکیم کے تحت شہری علاقوں میں 6لاکھ سے زائد سستے مکانات کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی ہے اور ابتک منظور شدہ رہائشی عمارتوں کی تعداد 60لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ پمفلٹ کے مطابق مرکز کی منظوری و نگرانی کمیٹی کی 38ویں میٹنگ میں مختلف ریاستوں کیلئے رہائشی سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر میں اضافہ کرتے ہوئے6لاکھ26ہزار488مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔ریاست اتر پردیش میں 2لاکھ34ہزار879اور آندھرا پردیش میں 40ہزار559،مدھیہ پردیش میں 74 ہزار631،چھتیس گڑھ میں30 ہزار371، بہار میں 50 ہزار17،گجرات میں 29 ہزار185، مہاراشٹر میں 22 ہزار265اور تامل ناڈو میں 20 ہزار794سستے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔میٹنگ میں 11ریاستوں میں نئی رہائشی سکیم کا مسودہ پیش کیا گیا۔وزیر اعظم رہائشی سکیم کے تحت اب تک60لاکھ28ہزار608مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔
بھارت، وزیر اعظم رہائشی سکیم کے تحت 60لاکھ مکانات کی تعمیر کی جائے گی
بھارت، وزیر اعظم رہائشی سکیم کے تحت 60لاکھ مکانات کی تعمیر کی جائے گی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025