اعظم گڑھ(سچ نیوز)بھارتی ریاست اعظم گڑھ میں فرضی بینک قائم کرکے عوام کو لوٹنے والے 9افراد کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا ہے،دھوکے باز گروہ بھاری منافع کا لالچ دیکر فرضی بینک میں اکاونٹ کھلواکر پیسے جمع کروالیتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اعظم گڑھ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل سے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، موبائل، 2لاکھ 75روپے نقد برآمد ہوئے۔اطلاع کے مطابق پولیس نے شہر کے روڈویز علاقے میں قائم ایک ہوٹل پر چھاپہ ماراجہاں دھوکے باز وں کا گروپ ٹھہرا ہوا تھا۔ایس پی نے بتایا کے دھوکے بازوں کی 3ٹیمیں سرگرم ہیں اور ہر گروپ میں4افراد شامل ہیں۔دھوکے بازوں کا گروپ جی آئی جی ، ربیبو اور بلیو ورڈ نام سے فرضی بینک قائم کئے ہوئے ہیں۔یہ لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دیکر فرضی بینک میں اکاونٹ کھلواکر پیسے جمع کروالیتے تھے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ دھوکے بازوں کا گروپ آن لائن رقم بینک میں جمع کرانے کا کام کرتا تھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کردی اور ان کے قبضے سے برآمد شدہ موبائل اور لیپ ٹاپس کو فارنسک جانچ کیلئے لیباریٹری بھیج دیئے گئے۔ابتدائی تحقیقات سے تقریبا ایک کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارت، فرضی بینک قائم کرکے عوام کو لوٹنے والا 9 رکنی گروہ گرفتار
بھارت، فرضی بینک قائم کرکے عوام کو لوٹنے والا 9 رکنی گروہ گرفتار
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024