اسلام آباد (سچ نیوز )پاکستانی اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے اور اس کے شاندار پریمیئر کے موقع پر بھی لوگوں اور اداکاروں نے اس فلم کو خوب پسند کیا ۔فلم کے پریمیئر پر حامد میر ،شاہزیب خانزادہ ،فاخر ،شاہد آفریدی کی بیٹیا ں ،ریمبو ،صاحبہ ،مانی اور حرا سمیت بہت سے فنکاروں نے شرکت کی اور اس فلم کو دیکھ کر اپنے دلچسپ تاثرات کا اظہار کیا لیکن اس موقع پر فرط جذبات میں حرا مانی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔حرامعنی نے ذو معنی انداز میں اپنے شوہر مانی کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ بڑی مزے کی بات ہے سلطنت آپ نے گدھے کو سونپ دی ہے مطلب آپ فلم کا موضوع تو دیکھیں کہ کتنا پیارا ہے ۔حرا مانی کی اس بات پر سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پوچھا کہ یہ کس کی بات ہو رہی ہے؟