بڈیانہ چونڈہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم

بڈیانہ چونڈہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم

پسرور سچ نیوز : بڈیانہ چونڈہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 2جاں بحق،4شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل نمبری LEO-6815 اورSTQ-2263 سوہدرے کی سٹاپ کے پاس آمنے سامنے ٹکرانے سے ان پر سوار 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیورز نے7سالہ ریحان،3سالہ عبدالرحمان،30سالہ ثناء،18 سالہ عرفان،21سالہ عدنان اور 20 سالہ اورنگ زیب کوطبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا۔21سالہ عدنان اور 20 سالہ مہوش میں زندگی کے آثار ناپیدتھے۔ تاہم ریسکیورز نے دونوں کو مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا مگر دونوں ہی جاں بحق ہو گئے۔

Exit mobile version