لاہور (نمائندہ خصوصی ) امیر شاہ تیرہ سالہ بچہ جس نے پاکستان کی پہلی کمپیوٹر لینگویج بنا کر سب کو حیران کر دیا اس کی کامیابی پر ارفع ٹاور کے مینیجر اور پروفسور نے بچے سے ملاقات کی اور بچے کو سراہا اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے طالبہ سے ملاقات کروائی سب امیر شاہ کی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت متاثر ہوے اور حیران بھی امیر شاہ دن رات محنت کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے یہ بچہ ہمارے ملک کا مستقبل ہے ہمارا فخر ہے پروفیسر کا کہنا تھا کے امیر شاہ نے اتنی چھوٹی سی عمر میں اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے دنیا بھر کے سائنٹسٹ جو کام 100 لائن لکھ کر کرتے تھے اب صرف 3 سے 4 لائن میں کر سکتے ہیں پلن نائن کے مینیجر حمّد خالق کا کہنا ہے کے جب امیر شاہ کی صلاحیتوں کو پرکھا تو پتا چلا کہ اس بچے کو کمپیوٹر کی چار لینگویج پر مہارت حاصل ہے…… چھوٹی سی عمر میں بڑ ے بڑ ے سافٹ ویئر بنانے والا یہ بچہ ملک اور کوم کا نام روشن کر رہا ہے