لاہور (سچ نیوز) سالگرہ کا دن ہر شخص کی زندگی میں انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے، فی زمانہ سوشل میڈیا کے باعث اس دن کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے لیکن بعض لوگ اپنے کام میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ وہ یہ اہم ترین دن اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی خواہش پوری نہیں کرپاتے ، ایسی ہی کہانی معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی ہے۔گلوکارہ رابی پیرزادہ اتوار 3 فروری کو اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ سالگرہ کی تاریخ کا آغاز ہونے سے لگ بھگ دو گھنٹے پہلے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے مداحوں کو اپنے اہم ترین دن کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مداحوں کی جانب سے سالگرہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے لیکن رابی پیرزادہ اپنی سالگرہ کے موقع پر بھی کنسرٹ میں مصروف ہوںگی۔ رابی پیرزادہ نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ”بچپن سے آج تک میرا سب سے اچھا دن میری سالگرہ کا ہوتا ہے۔ کل وہ دن ہے۔ یہ اور بات ہے میں اس دن بھی کنسرٹ کر رہی ہوں گی “۔خیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے انتہائی کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کردیا تھا۔ ان کا پہلا البم 2005 میں اس وقت ریلیز ہوا تھا جب وہ سکول میں زیر تعلیم تھیں۔ یہ فیس بک اور یوٹیوب کی پیدائش کے سال تھے اسی لیے رابی پیرزادہ کے گانے ’جادو‘ نے پی ٹی وی کی سکرین کے ذریعے پاکستانیوں کو ایک عرصہ تک اپنے سحر میں مبتلا کیے رکھا تھا۔