بچوں سے زیادتی کرنے والے شخص سمیت چار افراد کے قاتل کو کرنٹ لگا کر مار دیا گیا لیکن مرنے سے پہلے اس نے کیا پیغام دیا؟

بچوں سے زیادتی کرنے والے شخص سمیت چار افراد کے قاتل کو کرنٹ لگا کر مار دیا گیا لیکن مرنے سے پہلے اس نے کیا پیغام دیا؟

نیویارک( سچ نیوز ) امریکہ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے والے ایک شخص سمیت چار افراد کو قتل کرنے والے آدمی کو سزائے موت دے دی گئی۔ دی مرر کے مطابق اس58سالہ شخص کا نام نکولس ٹوڈ سوٹن تھا جس نے 18سال کی عمر میں اپنی دادی کو پانی میں ڈبو کر قتل کیا اور اس کے بعد ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان جرائم پر اسے قید کی سزا سنائی گئی جہاں 1985ءمیں جیل میں ہی اس نے ایک ساتھی قیدی کا قتل کر ڈالا اور کچھ عرصے بعد جیل میں قید کیے گئے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک مجرم کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔رپورٹ کے مطابق نکولس کو قتل کی ان وارداتوں پر سزائے موت سنائی گئی تھی، جس پر گزشتہ دنوں عملدرآمد کر دیا گیا۔ نکولس کو نوکس وائل کی جیل میںمقامی وقت کے مطابق شام 7بجے الیکٹرک چیئر کے ذریعے بجلی لگا کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔اس طریقے سے موت پانے کا فیصلہ خود نکولس نے کیا تھا۔جب نکولس کو الیکٹرک چیئر میں بٹھا دیا گیا تو نے خدا کو یاد کیا اور اپنے آخری الفاظ میں اس نے دوسروں کو نصیحت کی کہ ”میری صلاحیت کو کمتر مت گردانیں۔“

اس نے مزید کہا کہ ”میں نے زندگی میں بہت دوست بنائے اور ان دوستوں نے میری زندگی کو خوبصورت بنایا۔ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے ایک بہت عمدہ خاتون سے شادی کی۔ اپنی بیوی کے بغیر میں زندگی میں وہ ترقی نہیں پا سکتا تھا جو میں نے پائی۔ میں امید کرتا ہوں کہ میں اگلی زندگی میں اس سے بھی بہتر کام کروں گا۔ اس زندگی میں وہ کام بھی کروں گا جو میں یہاں اِس زندگی میں نہیں کر سکا۔ میں لوگوں سے کہوں گا کہ وہ خدا سے ناامید نہ ہوں، ناامیدی میں یہ مت سمجھ بیٹھیں کہ خدا ان کی مشکلات حل نہیں کر سکتا۔وہ جو چاہے کر سکتا ہے، اس کی صلاحیت کو کبھی کمتر مت گردانیں۔اسی خدا نے میرے خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعلق کے ذریعے میری زندگی کو معنی خیز اور بارآور بنایا۔ چنانچہ میں اپنی موت کے ذریعے میں ایک فاتح بن کرسامنے آ رہا ہوں۔یہ سب اسی خدا کی عطا ہے۔“

Exit mobile version