ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری بحران شدت اختیار کر گیا، ایک ہی روز میں مزید 3 ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کےمطابق فیاض الرحمٰن نے ہفتے کو ڈھاکہ میں ہونے والے طویل بورڈ اجلاس کے فوراً بعد استعفیٰ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد شانیان تنعیم اور مہراب عالم چودھری بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
































