ڈھاکہ (سچ نیوز)بنگلہ دیش میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنائی محبوب کو اپنی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ثنائی محبوب کی شخصیت بنگلہ دیش میں اس وقت متنازعہ ہوئی تھی جب انہوں نے گزشتہ سال یہ اعلان کیا کہ انہوں نے بریسٹ سرجری کرائی ہے۔ ثنائی محبوب سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں جس کے باعث انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اتوار کے روز دارالحکومت ڈھاکہ کی پولیس نے انہیں تھانے بلا کر حکم دیا کہ وہ اپنی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹائیں۔ڈھاکہ پولیس سائبر کرائم یونٹ کے اعلیٰ افسر مزمل اسلام نے بتایا کہ اداکارہ کو فحش تصاویر ہٹانے کا کہا گیا ہے۔’ ہم اظہار رائے کی آزادی کا پوری طرح احترام کرتے ہیں لیکن ثنائی محبوب کی تصاویر کی وجہ سے کئی بار احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، اداکارہ کی بعض تصاویر ایسی ہیں جو ملک کے پورنوگرافی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں، ہم انٹرنیٹ کو سب کیلئے محفوظ اور مفید بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں اسی لیے ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دے سکتے جو ہمارے معاشرے بالخصوص بچوں کیلئے غیر مناسب ہو‘۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران فحش مواد کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا گیا ہے۔حکومت نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فحش ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ ثنائی محبوب کا کہنا ہے وہ نہیں سمجھتیں کہ ان کی تصاویر بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے والی چیز ہیں، ’ میری بعض تصاویر پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ صرف بالغوں کیلئے ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میری تصاویر کا غلط مطلب نکالا گیا ہے، میرا معاشرتی رسوم و رواج کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔
بنگلہ دیشی اداکارہ کو ’ غیر اخلاقی‘ تصاویر انٹرنیٹ سے اتارنے کا حکم
بنگلہ دیشی اداکارہ کو ’ غیر اخلاقی‘ تصاویر انٹرنیٹ سے اتارنے کا حکم
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023