ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اکثر دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ایک بندر کو پانی کی بوتل دیتے ہیں لیکن بندر بوتل لینے سے انکار کر دیتا ہے، بعد میں وہ بندر کو گلاس میں پانی ڈال کر دیتے ہیں تو بندر فوراً گلاس سے پانی پینا شروع کر دیتا ہے۔
View this post on Instagram
اس بندر نے سلمان خان کے ہاتھ سے پانی کی بوتل کیوں نہیں لی تھی؟ خود سلمان خان نے ہی اس ویڈیو کے ٹائٹل میں اس سوال کا جواب دے دیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق سلمان خان نے ٹائٹل میں اس بندر کو ’بجرنگی بھائی جان‘ کا نام دیا اور لکھا کہ ”ہمارا بجرنگی بھائی جان پلاسٹک کی بوتل سے پانی نہیں پیتا۔“