نیویارک( سچ نیوز ) بل گیٹس کے بیٹی جینیفر گیٹس نے ایک مصری نژاد مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لی۔ گلف نیوز کے مطابق جینیفر گیٹس نے نائیل نصر نامی اس مصری نوجوان کے ساتھ منگنی بھی کر لی ہے۔ جینیفر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نصر کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ اپنی منگنی کااعلان کیا اور بتایا کہ وہ جلد شادی کرنے جا رہے ہیں۔ایک اور پوسٹ میں23سالہ جینیفر نے لکھا کہ ”ہاں اس شخص کو میں 10لاکھ بار شادی کے لیے ہاں کہوں گی جس نے میرا دل گھر کر لیا ہے۔نائیل نصر! تم دنیا میں سب سے منفرد ہو۔ میں اپنی باقی کی زندگی تمہارے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔ ہم ایک ساتھ سیکھیں گے، بڑھیں گے، ہنسیں گے اور ایک دوسرے سے محبت کریں گے۔“ واضح رہے کہ جینیفر مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔