نیویارک(سچ نیوز) استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر شدید دباؤ اور تنہائی کا سامنا ہے اور اب سالہا سال تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس نے بھی سعودی عرب کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ سیٹل ٹائمز کے مطابق بل گیٹس کی ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ نے سعودی چیئرٹی ’مسک ‘ (Misk)فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری ختم کر دی ہے۔ مسک فاؤنڈیشن کی بنیادسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رکھی تھی جن کا تعلق صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسک فاؤنڈیشن نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے گزشتہ سال ایک منصوبہ شروع کیا تھا جس کا نام ’مسک گرانڈ چیلنجز‘ تھا۔ گیٹس فاؤنڈیشن نے اس منصوبے کے لیے 50لاکھ ڈالر(تقریباً 66کروڑ 84لاکھ روپے) دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم مسک کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے کے بعد اب وہ یہ رقم سعودی فاؤنڈیشن کو نہیں دے گی۔گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ترک اور مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں جمال خاشقجی کہہ رہی ہیں کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا۔ اس کے بعد ان کی تنظیم مسک فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔‘‘
بل گیٹس خیراتی ادارے نے سعودی عرب سے قطع تعلقی کا اعلان کر دیا
بل گیٹس خیراتی ادارے نے سعودی عرب سے قطع تعلقی کا اعلان کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جےڈی وینس کی 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد گی کی درخواست جمع کروا دی
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا
منجانب
bilal asghar
07/04/2026